• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی بڑی کمی ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 315 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 26 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 741 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید