واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس فائرنگ کی نئی فوٹیج منظر عام پر آگئیں، سیکورٹی ناکامی پر سنگین سوالات، حملہ آورنے کوٹ کے نیچے شاٹ گن چھپائی تھی، سیکیورٹی اہلکاروں کے قریب دوڑتے ہوئے گزر گیا ۔ پھر فائرنگ ہوئی۔ایک فوٹیج میں ملزم کو واقعے سے قبل ہلٹن ہوٹل راہداریوں میں مشکوک گھومتے اور علاقے کا جائزہ لیتے دیکھا گیا ۔ ڈیلی میل کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ڈنر سے متعلق ایک نئی اور واضح فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں مبینہ حملہ آور کو سیکیورٹی اہلکاروں کے قریب سے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی نظر آتا ہے کہ حملہ آور نے مبینہ طور پر کوٹ کے نیچے شاٹ گن چھپا رکھی تھی اور بعد ازاں گارڈز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ فوٹیج کے ان اہم مناظر نے واقعے کے دوران سیکیورٹی اقدامات اور ردعمل پر نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔