• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لندن: ساؤتھ پورٹ واقعہ، بچے سنسنی کی خاطر فسادات کا حصہ بنے، رپورٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لندن: ساؤتھ پورٹ میں بچیوں کے قتل کے بعد شروع ہونے والے فسادات میں بچے دائیں بازو کے نظریات یا سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے نتیجہ میں نہیں بلکہ تجسس اور سنسنی کی خاطر فسادات کا حصہ بنے۔

اس بات کا اظہار چلڈرن کمشنر ڈیم ریچل ڈی سوزا کی آج منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بچوں پر تشدد ہونے میں پولیس پر عدم اعتماد اور مواقع کی کمی بھی ایک وجہ تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کی قتل کے بعد برطانیہ میں فسادات پھوٹ پڑے تھے اور گزشتہ ہفتہ ہی قتل میں ملوث ایکسل رڈاکبانا کو 52 برس قید کی سزا سنادی گئی تھی۔

ان فسادات کے دوران مساجد اور پناہ گزینوں کے کیلئے مختص ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے فسادات کو دائیں بازو کی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے پوری قوت سے نمٹنے کا اعلان کیا تھا اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تھی۔

چلڈرن کمشنر کی رپورٹ کے مطابق فسادات میں ملوث ہونے پر 147 بچے گرفتار ہوئے اور 84 پر فرد جرم عائد ہوئی تھی۔ سزا پانے والوں میں 12 برس کی عمر کے بچے بھی شامل تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید