کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذکرات کے عمل کو بحال کرنا چاہئے، اس سے ان کی سیاسی ساکھ کو فائدہ پہنچے گا، انتشار کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے، عوام اب ملک کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتے ہیں،پوری قوم موجودہ حکومت کی وطن ترقی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت میں موجود کیس پر جوڈیشل کمیشن کا جواز نہیں، پی ٹی آئی کو ان مقدمات کے حوالے سے قانونی جنگ لڑنی چاہئے تاکہ انہیں انصاف مل سکے، پی ٹی آئی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امید لگانے کے بجائے اپنی حکومت اور اداروں سے توقعات لگائے انہیں اپنی سیاسی حکمت عملی میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی، انہوں نے کہا کہ امریکی دبائو سے ملک کو نقصان پہنچانے کی پالیسی بدلنی ہوگی، پاکستانی قوم اپنی سلامتی کے خلاف کسی بھی غیر ملکی دبائو کو قبول نہیں کرے گی، ڈونلڈ ٹرمپ بھی امریکی معاشی صورت حال سے پریشان ہیں۔