• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم انٹرنیشنل کا بلاول کو جواب

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے پی پی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب پر کہا ہے کہ2008 سے سندھ میں تیسری مرتبہ برسر اقتدار آکر پیپلزپارٹی کراچی کے شہریوں کے ساتھ جو غنڈہ گردی اور وڈیرہ گردی کررہی ہے اسے اہل کراچی بخوبی جانتے ہیں۔ کس طرح پیپلز امن کمیٹی کے نام پر لیاری گینگز کے ذریعے کراچی کے تاجروں سے بھتہ لیا جاتا تھا، انہیں اغوا کرکے تاوان وصول کیا جاتا تھا، بھتہ دینے سے انکار کرنےوالوں کو دن دہاڑے قتل کیا جاتا تھا، بھتہ دینے سےانکار پرشیر شاہ کباڑی مارکیٹ پرحملہ کرکے کس طرح معصوم دکانداروں کو سفاکی سے قتل کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید