کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں سرکاری اسکول کا نام سیاسی شخصیت کی والدہ کے نام پر رکھنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا،نامعلوم افراد نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحریری شکایت ملنے کے بعد کارروائی ہوگی۔اس حوالے سےایس ایچ او ناصر محمود نے بتایا کہ شاہ فیصل کالونی میں نجی این جی او تنظیم کی جانب سے ایک سرکاری اسکول ٹی ایم سی سیون کیمپس کی تزہین وآرائش کی گئی ۔اس سرکاری اسکول کا نام ٹاون چیئرمین گوہر خٹک اپنی جماعت کے بانی کی والدہ کے نام پر رکھنا چاہتے تھے ۔جس پر کچھ افراد نے اعتراض کیا تھا۔پولیس کو اطلاع ملی کہ نامعلوم افراد نے اسکول میں توڑ پھوڑکی اور فرار ہوگئے ۔