• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں تاجر کیساتھ 15 کروڑ کا فراڈ، مقدمہ درج، تفتیش شروع

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15کروڑ روپے کا فراڈ۔ تھانہ کوہسار پولیس نے حساس ادارے کے افسر سمیت متعدد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے آئی فون کی کھیپ منگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ میں سودا طے پایا۔ تاجروں کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا۔میجر علی رضا نامی شخص رقم وصول کر کے غائب ہو گیا۔ موبائل فون کی کھیپ دو گھنٹے میں دینے کا وعدہ کیا گیا۔ ملزمان نے رقم لینے کے بعد رابطہ ختم کر دیا۔ مدعی مقدمہ نفیس الرحمن کے مطابق بلیو ایریامیں موبائل فون خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہوں میرے ایک عزیز معید طاہر ولد غلام طاہر کی معرفت اظہر حیات ولد محمد حیات ، حمزہ سمیع ولد سمیع الرحمان نے آمادگی ظاہر کی کہ ہم آئی فونز دے سکتے ہیں، باہم مشاورت سے مطلوبہ فونز کی قیمت 335000000 روپے بتائی۔

ملک بھر سے سے مزید