• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیجل 100 ملی لیٹر انجکشن غیر معیاری، استعمال فوری ترک کیا جائے، ڈریپ کا انتباہ

اسلام آباد ( عاطف شیرازی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان فلیجل100ملی لیٹر انجکشن کاایک بیچ غیرمعیاری قراردیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا کردیا ہے ، ڈریپ کے مطابق فلیجل100ملی گرام انجکشن کا منیوفکچررز کراچی سے ہے،فلیجل100ملی لیٹر انجکشن کااستعمال فوری ترک کیاجائے، سنئیرڈرگ انسپیکٹراسلام آبادنےفلیجل انجکشن کےبارے آگاہ کیا،کہ فلیجل انجیکشن غیرمیعاری ہے اس لیے غیرمعیاری انجکشن کوفوری طور پر مارکیٹ سےاٹھایاجائے،جس کے بعد ڈریپ نے فیلڈفورسز اورصوبائی ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹس کو مارکیٹ سروے کرنےکی ہدایت کی اور فلیجل انجکشن100ملی لیٹربیچ نمبر اےڈی482کو غیر معیاری قراردیاگیا ہے،

ملک بھر سے سے مزید