پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں آج 543 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 44 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 28 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 738 ارب روپے ہے۔