• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: آج بھی شدید مندی، 1475 پوائنٹس کی کمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں آج بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 475 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 45 پر آ گیا۔

اب تک کے کاروبار کے دور ان آج انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 644 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا

ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 83 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید