• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کنونشن: سب زیادہ فرانس سے پاکستانیوں نے شرکت کی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وطنِ عزیز پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کا اسلام آباد میں تاریخی کنونشن 3 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا جس میں سب زیادہ فرانس سے پاکستانیوں نے شرکت کی۔

‎کنونشن کے کامیاب انعقاد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا، پنجاب اوورسیز کمیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک، فرانس سے سردار ظہور اقبال، چیئرمین پاکستان بزنس مین فورم فرانس نے کلیدی کردار ادا کیا۔

اس حوالے سے سردار ظہور اقبال نے کہا کہ پاکستان اوورسیز کنونشن میں تمام اوورسیز دوستوں کی بھرپور اور منظم طریقے سے شرکت پر ان کا انتہائی مشکور ہوں، کنونشن میں آرمی چیف سید عاصم منیر کے خطاب سے اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہوئے۔

انہوں نے جنرل عاصم منیر کے خطاب کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ آرمی چیف کا خطاب 26 کروڑ عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کے خیالات و جذبات کا عکاس تھا جس میں آرمی چیف نے اداروں میں بغاوت کروانے کی کوشش کرنے والوں کو پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے ان سے آئینی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان کیا۔

‎دنیا بھر سے 1 ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانی کنونشن میں اسٹیٹ مہمان کے طور پر شریک ہوئے جن میں حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان مسلم لیگ ق، پاکستان تحریکِ انصاف اور غیر سیاسی شخصیات شامل تھیں۔

‎کنونشن نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حکومتِ پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی عکاسی کی، طویل عرصے بعد ہونے والے اس اجتماع نے ناصرف اوورسیز کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا بلکہ تحریکِ انصاف کے بیرونِ ملک اثر و رسوخ کو بھی واضح طور پر کمزور کیا۔

‎ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافے اور اوورسیز پاکستانیوں کی حکومت پر بڑھتے اعتماد نے فضا کو یکسر بدل دیا، رہنماؤں کی کاوشوں سے دنیا بھر کے پاکستانیوں کو وطن سے جڑنے کا ایک نادر موقع ملا ہے۔

‎تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کنونشن ناصرف حکومتی پالیسیوں پر مثبت اثر ڈالے گا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں میں ایک نئی امید بھی پیدا ہو گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید