العصر اسلامک سینٹر ویانا کی جانب سے ویانا کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستانی ملک نعمان اعوان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 27 اپریل 2025ء کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، SÖZ سیاسی پارٹی بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔
SÖZ پارٹی کی جانب سے پہلے پاکستانی ملک نعمان اعوان نے جو دوسری مرتبہ ویانا کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، بلدیاتی الیکشن مہم کے سلسلے میں العصر اسلامک سینٹر ویانا 20 ڈسٹرکٹ میں العصر اسلامک سینٹر کی انتظامیہ سے خصوصی ملاقات کی اور اپنی پارٹی اور اپنے لیے ووٹ دینے کی درخواست کی۔
العصر اسلامک سینٹر ویانا کی انتظامیہ نے ملک نعمان اعوان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔