• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ 

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ عدالت نے وفاقی قرضوں اور مالی امداد روکنے کے حکم کے کچھ حصوں پر عملدرآمد روک دیا۔ 

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے تمام اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے۔ 

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے مزید کہا کہ وفاقی فنڈنگ کے معاملے پر عدالتی جنگ لڑنے کےلیے تیار ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے گزشتہ روز صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے خلاف درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دیا۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ وفاقی فنڈنگ روکنا تباہ کُن ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید