• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرم محمد جعفر مقتول کے ورثا کو 05 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرےگا اور اتنے ہی مجرم کی جائیداد سے وصول کیے جائیں گے،عدم ادائیگی پر مزید 06 ماہ قید بھگتنا ہو گی ،مجرم کو 02 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، عدم ادائیگی پر مزید 06 ماہ قید بھگتنا ہو گی،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے حامد پور کنورہ گیس دھماکے کے ملزمان الیاس ،عباس او ر دیگر کی عبوری ضمانت 7 فروری تک منظور کر لی،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کر نے کا حکم دیا ہے،ا یڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کار پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں کے الزام میں گر فتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 4 اکتو بر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید