• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکولوں کی جانب سے فیسوں کی زائد وصولی ، درخواست پر جواب طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیسوں کی زائد وصولی کے خلاف دائر درخواست پر گزشتہ روز سماعت کے بعد عدالت عالیہ کے جسٹس راحیل کامران نے11فروری کو جواب طلب کر لیا ہے، ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ایڈوکیٹ منور نے رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی درخواست میں منسٹری آف ایجوکیشن ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب ، ڈپٹی کمشنر ، ڈائر یکٹر کالجز ، سی ای او سکول اور پرائیویٹ سکول کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے مطابق پرائیویٹ سکولز رولز کے مطابق سالانہ 5 فیصد سے زائد فیس نہیں بڑھا سکتے ، پرائیویٹ سکولوں نے 45فیصد تک فیسیں بڑھا دی ہیں فیسیں بڑھا کر بچوں کے والدین پر اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔
ملتان سے مزید