• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے زخمی کرنے کے الزام میں 1200افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے کارسرکار میں مداخلت اور پولیس افسران و اہلکاران پر حملہ آور ہوکر زخمی کرنے کے الزام میں 1200نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،مظفر آباد پولیس کو سب انسپکٹر بشیر احمد نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کال موصول ہوئی کہ فائرنگ ہورہی اور پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک ملزم کو پکڑ لیا گیا اطلاع پر دیگر ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچااسی دوران ایس پی کینٹ ،ڈی ایس پی مظفر آباد دیگر نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے علاقہ مکینوں نے ایک ملزم جس کی شناخت یوسف کالی سے ہوئی کو پکڑ کر مکان کے کمرے میں بند کیا ہواتھا جبکہ ایس پی کینٹ نے مکینوں سے ملزم کی حوالگی کیلئے بات چیت کی گئی تو ہجوم مشتعل ہوگیا اور پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوکر کارسرکار میں مداخلت شروع کردی اینٹوں ،ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے ایس پی کینٹ سمیت دیگر ملازمین کو زخمی کردیا پولیس نے بحفاظت ملزم کو مشتعل ہجوم سے نکال کر زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،صدر پولیس کو زاہد نے بتایا کہ اپنا موبائل فروخت کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر لگایا، ایک شخص نے رابطہ کیا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے ساوتھ پنجاب ہسپتال بلوایا اور مجھ سے نوسربازی کرتے ہوئے موبائل لیکر فرار ہوگیا ، شاہ رکن عالم پولیس کو زبیر کامران نے بتایا کہ نامعلوم نوسرباز میرے پاس آیا اور اپنی باتوں میں الجھاکر نوسربازی کرتے ہوئے رقم 60ہزار چھین کر رفوچکر ہوگیا،شاہ شمس پولیس نے ملزم وقاص سے 30لیٹر شراب،ممتاز آباد پولیس نے ملزم عمران سے 5لیٹر شراب،ملزم آصف سے 10لیٹر شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم جمیل سے 5لیٹر شراب،ملزمان بلال اور فاروق سے10000گرام چرس ،بی زیڈ پولیس نے ملزم لیاقت سے 13لیٹر شراب جبکہ قادرپورراں پولیس نے ملزم طاہر سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔۔بی زیڈ پولیس کو اسلم نے بتایا کہ میرا بیٹا 15سالہ عبداللہ گھر سے کام پر گیا مگر واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،ملتان پولیس نے ناجائز سلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،کپ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم شاہ زیب سے پسٹل تین گولیاں برآمد کرلی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔بستی ملوک پولیس کو مشتاق احمد نے بتایا کہ ملزم ممتاز احمد نے مجھ سے رقم وصول کرکے جعلی چیک دیا دریں اثنا گلگشت پولیس کو عمران نے بتایا کہ ملزم عارف نے رقم کی ادائیگی کیلئے بوگس چیک دیا ،بی زیڈ پولیس کو عنصر نے بتایا کہ ملزم وسیم نے لاکھوں کی رقم کے عوض چیک دیا جو کیش ہی ہوسکا ،عبدالرشید نے بتایا کہ ملزم غلام یاسین نے 20لاکھ کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا ،شاہ شمس پولیس کو عبدالرحمن نے بتایا کہ ملزمان امجد اور عبدالرشید نے دو کروڑ کی رقم وصول کرکے بوگس چیک دیا ،واصف علی نے بتایا کہ ملزم ارشد نے 13لاکھ50ہزار کا سامان لیکر چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا جبکہ ممتاز آباد پولیس کو سید محمد عاصم نے بتایا کہ ملزمان بشیر احمد اور فیصل نے پلاٹ کی خریداری کیلئے مجھ سے 22ہزار سعودی ریال لیے جو امانت میں خیانت کرتے ہوئے واپس کرنے سے انکاری ہوگئے ،مخدوم رشید پولیس کو محمد رفیق نے بتایا کہ ملزم رفیق نے ی4لاکھ50ہزار وصول کرکے پلاٹ دینے سے انکاری ہوگیا اور صدر شجاع آباد پولیس کو نذر حسین نے بتایا کہ ملزم ندیم نے امانت میں خیانت کرکے ارتکاب جرم کیا - مظفر آباد پولیس نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل تین افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کو ریاض علی نے بتایا کہ محمد صدیق کے ہمراہ نماز ادا کرنے کیلئے نکلے تو پیر وڈا کے قریب پانچ مسلح نامعلوم ملزمان نے میرے بیٹے عدنان ریاض سے اسلحہ کے زور پر نقدی سات ہزار و موبائل چھین لیا شور شرابہ کرنے پر آصف ، غلام شبیر اور غلام حسین بھی آگئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ شروع کردی اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ کی زد میں آکر بیٹا اور دیگر شہری زخمی ہوگئے عدنان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید