• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقامات پر فوڈ پوائنٹس کا معائنہ ناقص اشیاء تلف ،بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملتان میں مختلف مقامات پر فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، معروف پیزا پوائنس، واٹر پلانٹس، سویٹس کنفیکشنری یونٹس، سوہن حلوہ یونٹ کی انسپکشن کی گئی، 20کلو ناقص سوہن حلوہ، 5 کلو حشرات زدہ خشک میوہ جات، 8کلو ملاوٹی کھویا، 11 کلو ممنوعہ اجزاء تلف، واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 6 فوڈ پوائنٹس پر2 لاکھ 45 ہزار کے جرمانے عائدکیے گئے، تفصیلات کے مطابق یہ کارروائیاں مال آف ملتان، مسلم ٹاؤن، سیداں والا بائی پاس، مصطفی ٹاؤن بہاولپور روڈ اور بستی شام لاٹ میں کی گئیں، ایکسپائری بریڈ اور بیکنگ پاؤڈر کے استعمال پر 2 معروف پیزا پوائنٹس کو 50، 50 ہزار روپے کے جرمانے، زائد المعیاد سوہن حلوہ اور ناقص میوہ جات کی موجودگی پر سوہن حلوہ یونٹ کو 40 ہزار روپے، خوراک کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 بیکریوں کو 40، 40 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
ملتان سے مزید