• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی زرعی زہروں کا کاروبار کرنے والوں کو سزائیں اور جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) جعلی زرعی زہروں کا کاروبار کرنے والے مجرموں کا گرد گھیرا مزید تنگ،مجرموں کو سخت سے سخت سزائیں دلوانے کیلئے عدالتوں میں کیسز کی پیروی جاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز بہاولپور شاہد حسین کی سربراہی میں ضلع بھر میں مختلف کیسز کی کارروائی کے دوران معزز عدالتوں کے جج صاحبان نے جرمانے اور سزائیں سنادیں جب کہ4 مختلف کیسوں میں 1لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہدحسین نے کہا کہ جعلی زرعی زہروں کا کاروبار کرنے والے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید