ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے محتسب اعلیٰ پنجاب کی جانب سے موصول شدہ شکایت پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نیو شاہ شمس کالونی کے داخلی دروازہ اور مختلف شاہرات جب کہ پرانا شجاع آباد روڈ ،وہاڑی روڈ چوک شاہ عباس،ٹمبر مارکیٹ،ڈبل پھاٹک چوک و فلائی اوور سے تجاوزات کو کلیئر کروا دیا۔