ملتان( سٹاف رپورٹر )تھانہ شاہ شمس پولیس نے 13سالہ لڑکے سے قاری سمیت تین افراد کی مبینہ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،بلوچ چوک پیر کالونی سے محمد مشتاق نے پولیس کو اطلاع دی کہ میرا بیٹا عمر مشتاق قاری دلشاد کے پاس دینی تعلیم پڑھتا ہے جو مسجد پہنچاتو قار ی دلشاد دیوار کے پیچھے لے گیا جہاں پہلے سے سہیل اور علی حمزہ موجود تھے ،تینوں نے مل کر میرے بیٹے کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے ۔