ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویزن عامر کریم خاں نے ذخیرہ اندوز، ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوز مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،یہ بات انہوں نےانتظامیہ کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہی،انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں سٹریٹ لائٹس فعال کی جائیں، سٹریٹ لائٹس کی فعالی سے سٹریٹ کرائم کم کرنے میں بھی مدد ملے گی،ستھرا پنجاب مہم کے تحت تمام اہم شاہراہوں کی سکریپنگ کی جائے اور گلیوں دیہی علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے،کمشنر عامر کریم خاں نے ڈویژن کے بس اڈوں کی صفائی و تزئین و آرائش ، چوکوں، گرین بیلٹس کی صفائی ، خوبصورتی بارے احکامات بھی جاری کیے۔