• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں برفانی تودہ گرنے سے 3 نارویجین اسکیئرز سمیت 5 افراد ہلاک

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فرانس میں برفانی تودے گرنے سے 3 نارویجین اسکیئرز ہلاک ہوگئے۔ جبکہ مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق فرنچ الپس (جنوبی مشرقی فرانس اور شمالی اٹلی کی سرحد کے قریب) کے علاقے میں ایک سوئس اسکیئر بھی ہاؤٹ ساوئی میں برفانی تودہ گرنے کے ایک الگ واقعے میں ہلاک ہو گیا۔ 

یہ واقعہ Val-Cenis ski کے علاقے میں پیش آیا، جہاں حادثے کا شکار ہونے والے تینوں افراد ناروے کے سات اسکیئرز کے ایک گروپ کا حصہ تھے۔ Savoie پریفیکچر کے مطابق گروپ کے ایک رکن کو شدید چوٹیں آئیں۔

ویل سینیس کے میئر جیک آرنوکس نے میڈیا کو بتایا کہ تفریحی کے غرض سے آنے والے سات اسکیئرز میں سے تین اس حادثے کا شکار ہوئے، جبکہ ایک خاتون کو دل کا دورہ پڑا جسے گرینوبل کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میئر کے مطابق اسکیئرز برفانی تودے کے بیکنز (DVA) سے لیس تھے اور آف پیسٹ اسکیئنگ کر رہے تھے۔ 

دریں اثنا اسی دن Haute-Savoie میں ایک 30 سالہ سوئس اسکیئر بھی Aiguillette des Posettes کے شمالی علاقے میں برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ 

ایک روز قبل 55 سالہ برطانوی اسکیئر پہلے ہی مونٹ بلینک ماسیف میں ایک بہت بڑے برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہاؤٹی ساوئی میں دو دنوں میں دو مہلک برفانی تودے گرنے واقعات ہوئے۔ 

برطانیہ و یورپ سے مزید