• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: منہاج القرآن کے تحت استقبالِ رمضان کی تربیتی نشست

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج کل یورپ بھر کے دورے پر ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منہاج سینٹر ویانا پہنچے تو منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حفیظ اللّٰہ قادری نے اپنی انتظامیہ اور عہدیداران کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

منہاج سینٹر ویانا میں منعقد کی گئی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

استقبالِ رمضان کے سلسلے میں تربیتی نشست کا آغاز صدر منہاج القرآن حفیظ اللّٰہ قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

تلاوتِ قرآن کے بعد معروف نعت خواں شہر یار خان، احتشام، حاجی اکبر اور غلام مصطفیٰ نعیمی نے قصیدہ بردۂ شریف اور نعتِ رسول مقبول ﷺ کا ہدیہ پیش کیا۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب میں ’بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار‘ کے موضوع پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج سینٹر ویانا میں استقبالِ رمضان پر بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار ایک بنیادی جز ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ والدین بچوں کے سامنے اپنی عملی زندگی میں جو کام سر انجام دیں گے، ان کا بچوں کی زندگی پر اثر ہو گا لہٰذا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کی پرورش صیح معنوں میں کریں تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں کوئی ایسا کام نہ کریں جس ان کی زندگی اور دوسرے کی زندگی میں بگاڑ پیدا ہو۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو کی گئی نصیحتوں کو تربیت کا ایک بہترین پیکیج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو ان نصیحتوں کے بارے میں آگاہ کریں۔

آخر میں اجتماعی دعائیہ کلمات میں امتِ مسلمہ، فلسطین، کشمیر اور پاکستان کی ترقی، سر بلندی، سلامتی اور حاضرینِ شرکاء کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور حاضرینِ شرکاء کو طعام پیش کیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید