پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے گھریلو ملازمہ کی اپنے بیٹے کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف کیا ہے۔
ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو کے دوران پڑوسیوں کی زندگی میں اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اچھے پڑوسی بھی اللّٰہ کی نعمت ہیں جب کورونا کی وباء کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام اسکول بچوں کے لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد کر رہے تھے تو میں نے اپنے چھوٹے بیٹے بالاج کے لیے ایک پڑھی لکھی میڈ رکھی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے پڑوسیوں کے ذریعے معلوم ہوا کہ میڈ بالاج کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی اور اس پر چیختی چلاتی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ سن کر بہت حیران ہوئی کیونکہ میں بالاج کو جانتی ہوں، وہ اتنا سیدھا بھی نہیں ہے کہ کوئی اس کے ساتھ بد سلوکی کرے اور وہ خاموش رہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے بالاج سے پوچھا تو اس نے مجھے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو خود سنبھال سکتا ہے لیکن پھر ایک دن میں نے اسے بالاج کا ہاتھ پکڑ کر اسے جھنجھوڑتے ہوئے دیکھا۔
ندا یاسر نے یہ بھی بتایا کہ یہ منظر دیکھ کر میں نے فوراً میڈ کو کام سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔