• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نئی ڈانس ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

حرا مانی ملبوسات کے انتخاب، اپنے بیانات اور ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

انہیں میوزک اور ڈانس بہت پسند ہے، اس لیے وہ اکثر سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں انہیں ساڑھی پہنے انتہائی خوش گوار موڈ میں بالی ووڈ کے ایک مشہور گانے ’چھمک چھلو چھیل چھبیلی‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چند لمحات میں ہی وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے ان کے ڈانس پر تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ محرم کا مہینہ ہے کچھ تو خیال کریں، دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ڈاکٹر ان کی حالت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جبکہ کچھ صارفین نے اُنہیں اس طرح کی ڈانس ویڈیو شیئر کرنے پر فضا علی سے متاثر قرار دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید