لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے راوی کنارے لنگز آف لاہور پروجیکٹ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا ۔ چیئرمین پی ایچ اے نے شجرکاری کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے راوی کے دونوں طرف 8 سو ایکڑ پر ابتک ہونے والی شجر کاری میں لگنے والے درختوں اور پودوں کا معائنہ بھی کیا ۔