• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم قلعہ سیف اللہ کی تما م اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں، متاثرین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قلعہ سیف اللہ محکمہ تعلیم کے متاثرہ امیدواروں شیر زمان ، عطاء الرحمٰن ، رحیم داد ، ابراہیم خان اور دیگر صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اخبارات میں ضلع میں اساتذہ کی مشتہر کردہ تمام 247 خالی اسامیوں پر اساتذہ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا شدید احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر عطاء الرحمٰن ، ابراہیم ، نور اللہ ، عمران سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ تعلیمی حوالے سے پسماندہ ہے ،اسکولوں کی عمارتیں تو موجود ہیں لیکن اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کا وقت ضائع ہورہا ہے جو علاقہ کے طلباء کے ساتھ ظلم و انصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں اساتذہ کی 247 خالی اسامیاں اخبارات میں مشتہر کی اور تمام مراحل کے بعد 247 امیدواران کو شارٹ لسٹ کرکے فہرست آویزاں کی گئی لیکن حتمی لسٹ میں صرف 104 اساتذہ کی تعیناتی کے آرڈر جاری کئے جبکہ 142 امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا،جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم ، سینیٹر مولانا عبدالواسع ، رکن صوبائی اسمبلی مولانا نور اللہ سمیت دیگر حکام مطالبہ کیا کہ متاثرہ امیدواروں کی داد رسی کی اور انہیں ان کا حق دیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید