• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے جناح روڈ نو پارکنگ زون قرار

کوئٹہ (خ ن)کوئٹہ میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے تناظر میں جناح روڈ کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات کے تناظر میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حمزہ شفقات اور ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل نے آج جناح روڈ کو نو پارکنگ زون قرار دینے کے بعد جناح روڈ کا رودہ کیا اور سڑک پر پارک گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو ہٹانے کے آپریشن کا جائزہ لیا اور اس امر کو یقینی بنایا کہ نو پارکنگ کے قانون کو پوری طرح سے لاگو کیا جائے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کوئٹہ کی جانب سے نو پارکنگ زو ن اور نو پارکنگ سائن بورڈ بھی جناح روڈ پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں، جناح روڈ پر سورج گنج بازار سے لے ریگل چوک تک پارکنگ اب ممنوع ہو گی جبکہ شہری متبادل پارکنگ کے لئے ٹیکسی اسٹینڈ پارکنگ، سرکلر پارکنگ پلازہ کو بروئے کار لائیں اور بطور شہری ٹریفک کے نظام میں بہتری کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔
کوئٹہ سے مزید