• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قابل ججز کی تعیناتی خوش آئند ہے‘عطاء اللہ لانگو

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر صوبوں کے ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 2سوکے تحت صدر پاکستان کو اختیارحاصل ہے کہ وہ ججز کی تقرری و تبادلے کرے سینئر قابل ججز کی اسلام آباد میں تعیناتی آئین کے حوالے سے قابل ستائش ہے انہوںنے بیان میں کہاکہ صدر کی جانب سے بلوچستان، سندھ اور لاہور سے 3 ججز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعیناتی مثبت اقدام ہے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس کے ذریعے آئین کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید