• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،غزالہ گولہ

کوئٹہ(خ ن)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی، غزالہ گولہ نے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کے حملے میں 18 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، لیکن ان کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستانی عوام اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں غزالہ گولہ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کے اصل ہیرو قرار دیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان اور پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید