• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن میں ملوث تحصیلدار ٗ دو قا نون گو ، تین پٹواری اور ایک جونیئر کلرک معطل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کرپشن میں ملوث کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے ایک تحصیلدار ٗ دو قانگو سمیت تین ٹیواریوں ایک جونیئر کلرک کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے 31دسمبر کو سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، آئی جی پولیس ، محکمہ سماجی بہبود، ثانوی تعلیم ،مواصلات و تعمیرات ، بلدیات و دیہی ترقی، زراعت، لائیو سٹاک، خوراک ، پی ایچ ای، کالجز و ہائیر ایجوکیشن ، صحت کے سیکرٹریز کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 31دسمبر 2024کو سیکرٹری کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ محکموں کے جن ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج یا جنہیں گرفتار کیا گیا ہے کہ خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں معطل کیا جائے جس پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کو ہدایت کی تھی کہ کرپشن میں ملو ث افسران اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے علمدارآمد کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے ایک تحصیلدار خالدخان ٗ دو قانگو صالح محمد ٗ محمد انور ٗ تین ٹیواریوں عبدالسلام ٗ اختر محمد ٗ خان محمد اور جونیئر کلرک سنگین خان کو معطل کر دیا ۔
کوئٹہ سے مزید