• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناناصاحب زیارت میں گاڑی پر فائرنگ‘ ایک شخص جاں بحق کزن زخمی

دکی(نامہ نگار) ناناصاحب زیارت کے قریب گمبذ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں مرحباخان ولد عبدالمالک جعفرجاں بحق جبکہ اس کاچچازاد ادریس خان ولد واحدجعفرزخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھے 3افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے لیویز کے مطابق نوجوان فٹ بال میچ دیکھنے کے بعدواپس گھر جار ہا تھا واقعہ معمولی رنجش کا شاخسانہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید