پیرس: پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے مرکزی رہنما اور چیئرمین فرانس بزنس فورم سردار ظہور اقبال نے بتایا ہے کہ فرانس سمیت یورپی ممالک میں پاکستانی کھانے پینے کی منصوعات کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، خاص طور پاکستانی باسمتی چاول کی مانگ پوری ہی نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے درمیان معیشت، تجارت، ثقافتی، سائنسی اور تعلیمی تبادلوں میں تعاون انتہائی اہم ہے اور عوام سے لوگوں کے رابطوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پاکستان اور فرانس دوطرفہ تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ معیشت و تجارت، ثقافتی، سائنسی اور تعلیمی تبادلوں میں تعاون اور عوام سے رابطوں کے فروغ سے فرانس اور پاکستان کے تعلقات میں گرم جوشی پیدا کرنے کےلیے پاکستان بزنس فورم سرگرم عمل ہے۔
انہوں کہا کہ فرانس سمیت یورپ بھر میں عیدالفطر کے بعد نواز شریف کے ویژن کے مطابق عیدالفطر کے بعد باقائدہ مہم شروع کی جائے گی۔
سردار ظہور اقبال کا کہنا تھا کہ فرانس میں ہر طبقے کے لوگوں کے ساتھ مؤثر رابطے میں ہیں، کوشش ہوگی کہ رمضان المبارک کے بعد اپنی قیادت، مرکزی رہنماؤں کو مدعو کیا جائے اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے ملک دشمن قوتوں کو بیرون ملک ناکام بنایا جائے گا۔