• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن میں اپرنٹس کی کامیابیوں پر تقریب کا انعقاد

لندن کے مضافات میں واقع پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے مرکزی ٹاؤن لوٹن میں اپرنٹس کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور جشن منانے کے لیے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ساتھ ہی ساتھ ان آجروں اور تربیت فراہم کرنے والوں کے ساتھ جو ان کی ترقی میں معاونت کرتے ہیں کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

تقریب کی میزبانی جیرارڈ میک کلیو، کارپوریٹ ڈائریکٹر برائے انکلوسیو گروتھ برائے لوٹن کونسل نے کی۔ قابل ذکر حاضرین میں وائس لارڈ، لیفٹیننٹ کرس شروڈ، اسمتھ MBE DL، بیڈ فورڈ شائر کے ہائی شیرف باو شاہ اور ممبر آف پارلیمنٹ ریچل ہاپکنز شامل تھیں۔

تمام جمع کرائی گئی نامزدگیوں کا اندازہ ایونٹ کے سپانسرز کے نمائندوں پر مشتمل ایک آزاد ججنگ پینل کے ذریعے کیا گیا۔ یہ پینل جیتنے والوں اور ہر زمرے میں انتہائی تعریف پانے والوں کے انتخاب کا ذمہ دار تھا۔

TUI UK لمیٹڈ کی جانب سے تمارا کروکر کو ’اپرینٹس آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ کونسلر جویریہ حسین، پورٹ فولیو ہولڈر برائے ہنر اور روزگار نے کہا کہ ہمارے اپرنٹس کی کامیابیوں کا مشاہدہ کرنا واقعی متاثر کن تھا۔ میں نامزد اور ایوارڈ وصول کنندگان کی صلاحیتوں اور عزم سے بے حد متاثر ہوئی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ تقریب نے کمیونٹی کے اندر اپرنٹس شپ کے اہم اثرات کو واضح کیا، وہ آجروں کو خاطر خواہ فوائد فراہم کرتے ہیں اور قومی سطح پر تسلیم شدہ قابلیت کے حصول کے دوران اپرنٹس کے لیے کمانے کے لیے ایک بہترین راستے کے طور پر کام کرتے ہیں۔

کونسل کی جانب سے آجروں اور تربیت فراہم کرنے والوں کی متنوع رینج کا بھی شکریہ ادا کیا گیا کہ جو پورے خطے میں اپرنٹس شپ کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ہر اس شخص کی حوصلہ افزائی کی گئی جو اپنی مہارت کے سیٹ کو بڑھانے اور اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ ہمارے شہر میں دستیاب متعدد اپرنٹس شپ اختیارات کو تلاش کریں۔

ایوارڈز ان اسپانسرز کی فراخدلی کی مدد سے ممکن ہوا ان میں یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر، بارن فیلڈ کالج، بریڈ اینڈ بٹر کریٹیو لمیٹڈ، سینٹرل بیڈ فورڈ شائرکالج ، لوٹن بزنس چیمبر اور اوک لینڈ کالج شامل تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید