نہ اب منظور ہے پیکا کسی کو
نہ تب لوگوں کو بھایا تھا یہ قانون
وہ خود بھی آج ہیں اس کے مخالف
جنہوں نے کل بنایا تھا یہ قانون
جاوید اکبر ریاض پیر کو عہدے کا چار چھوڑ کر طویل رخصت پر روانہ ہو رہے ہیں۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں طوطا پکڑنے کے بہانے ایک ملزم فلیٹ سے موبائل فون چوری کرکے فرار ہو گیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جی ٹو فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے، منصوبے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔
خاران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او خاران شہید ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ کالج طالبہ یامنی پریا کو گزشتہ روز سری رام پورہ ریلوے ٹریک کے قریب دن دہاڑے قتل کیا گیا۔ حملہ آور لڑکی کا گلا کاٹ کر موقع سے فرار ہوگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے باصلاحیت رہنماؤں پر فخر ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے انہیں بہترین انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف زرداری سے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدرِمملکت نے خادمِ الحرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں قومی ایئر لائن کے امور اور نجکاری کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، دہشت گردی کی یہ جنگ بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر مسلط کی ہوئی ہے۔
بڑی تعداد میں نمازی ملبے، ٹوٹی دیواروں اور تباہ شدہ میناروں کے درمیان صفیں باندھے دکھائی دیے۔ یہ مسجد اسرائیلی حملوں کے دوران مکمل طور پر منہدم ہو گئی تھی۔
بھارتی چاول کی قیمتوں میں کمی سے یورپین یونین میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سال جرمنی کے شہر کولون میں لگنے والی خوراک کی بڑی نمائش انوگا میں بھارت کے چاول کے تاجروں نے یورپی خریداروں کو پاکستانی تاجروں کے مقابلے میں ڈھائی سو سے لیکر 300 ڈالر تک فی ٹن کم ریٹ دیے ہیں۔
مانچسٹر ایئر پورٹ سے گزرنے والے مسافروں کو اس ماہ کے آخر میں سفر میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ایر لنگس (Aer Lingus) ایئر لائن کے کیبن عملے نے تنخواہوں میں اضافے کے تنازع پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کر کے ان سے گفتگو کی ار ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف واضح طور پر ای یو کی جانب سے مذمت کی۔
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر محسن علی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مستقل چیرمین نہ ہونے کے باوجود اہم ترین عہدے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری میں عجلت کی جارہی ہے اور ایسے اور جانچ کا عمل تشکیل دیا گیا ہے کہ جس میں بڑی جامعات اور اداروں کے سربراہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔
واشنگٹن میں ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ایف بی آر کی کامیاب ٹیکس اصلاحات عالمی کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کی گئیں۔