کراچی(این این آئی)پیٹرولیم کے شعبے کی ترقی میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، نئے گیس ذخائر کی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پیٹرولیم کے شعبے کی ترقی کیلئے اہم پیشرفت سامنے آگئی، پیٹرولیم کمپنیوں کے حصص کی فروخت کے تناسب میں اضافے کیلئے مثر اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق نئے گیس کے ذخائر کی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی ہے۔