• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ایک اور برطانوی تعلیمی بورڈ کی لانچنگ

کراچی(سید محمد عسکری) پاکستان میں ایک اور برطانوی بورڈ LRN ( لرننگ ریسورس نیٹ ورک) کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی جس سے برطانوی ڈپٹی ہائ کمشنر مارٹن ڈائوسن، برطانوی ماہر تعلیم اور ایل این آر کی اسسمنٹ منیجر انجیلاکا ڈی پائیوا، ایل آر این کے سربراہ طارق ذوہیب، ضیاالدین یونیورسٹی کی پروچانسلر ڈاکٹر ندا عاصم، برطانوی اسکول کے سربراہ روسیل کولینز ، ثمرہ پیران اور دیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ صدر پاکستان کے مشیر اور سابق چیرمین سندھ ہائی ایجوکیشن ڈاکٹر عاصم حسین اور اینیمل یونیورسٹی سکرنڈ کے وائس ڈاکٹر فاروق حسن اور مختلف اسکولوں کے سربراہان نے پروگرام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر نمایاں تعلیمی خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر خدیجہ مشتاق کو تعلیمی خدمات پر لائیو اچیوومنٹ ایوارڈ دیا گیا جو ان کی صاحبزادی نیہا مشتاق نے وصول کیا۔ برطانوی ڈپٹی مشن مارٹن ڈائوسن نے کہا کہ تعلیم سوسائٹی کی تبدلی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسی لیے برطانیہ تعلیم کو بہت اہمیت دیتا ہے، برطانوی نظام تعلیم دنیا کا بہترین تعلیمی نظام ہے جسے 150ملکوں نے اپنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فروغ تعلیم میں برطانیہ اپنا کردا ادا کرتا رہے گا۔انجیلاکا ڈی پائیوا ایل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور پاکستانی بچوں کا شمار زہین ترین بچوں میں ہوتا ہے انھوں نے ایل آر این کے قیام کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں جی سی ایس ای، اے ایس اور اے لیول اور دیگر پروگرامز لے کر آرہے ہیں۔ طارق زوہیب نے کہ لرننگ ریسورس نیٹ ورک (LRN) ایک تسلیم شدہ ایوارڈ دینے والی تنظیم ہے جو امیدواروں، تعلیمی اداروں، تربیت فراہم کرنے والوں، اسکولوں اور آجروں کو قابلیت کی حد پیش کرتی ہے۔ انھوں نے کہا دیگر برطانوی بورڈز کے مقابلے میں ہماری فیس نصف سے بھی کم ہے۔ اس موقع پر ایل آر این پر مباحثہ بھی ہوا جس میں ڈاکٹر ثروت نعمان، اطہر خان، عبدالقادر او دیگر نے حصہ لیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائ کمشنر نے کیک بھی کاٹا۔
ملک بھر سے سے مزید