• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف جنگ، 40 لاکھ ایکس سروس مین فوج کیساتھ ہیں، چیف آرگنائزر

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ 40لاکھ ایکس سروس مین دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جنگ میں سپہ سالار اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک و قوم کے لئے جان بھی حاضر ہے۔ ہم وطن عزیز کیلئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ افواج پاکستان کی قربانیوں اور دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کو قوم بھولی ہے نہ کبھی بھولے گی۔ ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ شہدا کی فیملیاں ہمارا سرمایہ ہیں اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی دہشت گردی کی تمام شکلوں کی سخت ترین مذمت کرتی ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی ہمارے سیاسی ، معاشی ، سماجی نظام سمیت پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہے۔عزیزاحمد اعوان نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سپہ سالار کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید