• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھر کالونی، فائرنگ اور خنجر کے وار سے چار افراد زخمی، ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈاکس پولیس شعبہ تفتیش نے مچھر کالونی میں فائرنگ اور خنجر کے وار سے چار افراد کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق کے مطابق یکم فروری کو تھانہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں ملزمان سرور عالم اور زکریا فرقان نے دیگر کے ساتھ مل کر فائرنگ اور خنجر کے وار سے 4افراد کو شدید زخمی کردیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 33/25اقدام قتل کی دفعہ 324/24ت پ درج کیا گیا تھا۔تفتیشی ٹیم نے ایس آئی او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر محمود عالم کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان دو بھائیوں عالم اور زکریا کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید