• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی اے سی، ٹیکسٹائل صنعت کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی )نےپاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرا دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپاس اور ٹیکسٹائل کے شعبے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کےلیے پالیسی پیپر شائع کیا جائے گا، انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی نےایرک ٹریکٹن برگ کی سربراہی میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور کپاس کی صنعت کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر اپٹما کے سیکریٹری جنرل شاہد ستار ، آئی سی اے سی کی ٹیکسٹائل کے سربراہ کنور عثمان ، پی سی سی سی کے نائب صدر ڈاکٹر یوسف ظفر اور ڈاکٹر احمد وقاص نے شرکت کی ، اپٹما نے وفد کو کپاس کی ویلیو چین خاص طور پر مقامی کپاس کی سپلائی پر عائد 18فیصد جی ایس ٹی کے منفی اثرات سے آگاہ کیا ، آئی سی اے سی کے سربراہ ایرک ٹریکٹن برگ نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ آئی سی اے سی پاکستان کے کپاس کے شعبے کے مسائل پر پالیسی پیپر شائع کرے گاجس میں ان چیلنجز کا احاطہ کیا جائے گا اور اس شعبے کی ترقی کےلیے سٹریٹجک سفارشات کی پیش کرے گا۔
ملک بھر سے سے مزید