• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نحوست کا سایہ چھٹ چکا، وزیر اطلاعات

لاہور(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی،پاکستان پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنکی ،گوگی اور کپتان کا تھا جو پاکستان کو لوٹ کر کھاگئے ، ساراٹولہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہم کہتے تھے ان کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں،خدا کا واسطہ ہے سیرت کا نام نہ لو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، یہ توشہ خانہ سے چیزیں چوری کررہے تھے۔ ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ ٹائون شپ کا علاقہ ایک مثالی علاقہ بنے گا۔
ملک بھر سے سے مزید