• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی دو کوششیں ناکام، تحقیقات کا آغاز

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ جمعہ کو غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز SV728 کی اسلام أباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی دو کوششیں ناکام ہو گئیں اور أخر کار تیسری کوشش میں کامیابی حاصل ہوئی مگر اس صورتحال سے مسافروں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ مذکورہ واقعے کی تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مندرجہ بالا فلائٹ جدہ سے اسلام أباد ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 28L پر لینڈ کرنے والی تھی کہ اچانک اس کا رخ مرات گاؤں کی طرف ہو گیا جس پر ریڈار اپروچ نے کاکپٹ کریو سے پوچھا تو وہاں سے جواب ملا کہ ممکن ہے کہ جی پی ایس سسٹم خرابی پیدا ہو گئی ہو جس سے رن وے کی صورتحال واضح نہیں ہو رہی ہو جس پر اے ٹی سی نے ہدایت دی کہ وہ اپنا جہاز فضا میں اوپر لے جائے اور نیچے اترنا منسوخ کر دیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نیویگیشن معاملات جو جی پی ایس کے کام نہ کرنے یا بات چیت نہ سمجھنے کی وجہ سے یہ سنگین صورتحال پیدا ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید