• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ہندو برادری کی برسوں سے رکھی 400 سے زائد استھیاں واہگہ روانہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندو برادری کی کئی برسوں سے رکھی 400 سے زائد استھیاں کینٹ اسٹیشن سے واہگہ کے لیے ٹرین سے روانہ کردی گئیں۔ہندو دھرم کے مقدس مقام ہریدوار میں گنگا میا میں استھیاں بہانے کی پاکستانی ہندوؤں کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی، شہر کے قدیم علاقے سولجر بازار میں استھیوں کی روانگی سے قبل پوجا پاٹ کی گئی۔اس موقع پر ہندو دھرم سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، شری پنچ مکھی ہنومان مندر کے گدی پتی مہاراج شری رام ناتھ کا کہنا تھا کہ 8 برسوں کے طویل انتظار کے بعد یہ استھیاں اپنی منزل ہریدوار واہگہ سے دہلی اور اس کے بعد ہریدوار میں گنگامیا کے کنارے پہنچائی جائیں گی، ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کی استھیوں کا پرتپاک استقبال کیا جائےگا۔

ملک بھر سے سے مزید