• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ موسمیاتی خرابی کے اثرات کیلئے تیار نہیں، فائر چیفس کونسل

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

فائر سروس کے چیفس کونسل نے موسمیاتی بحران کے اثرات کےلیے برطانیہ کی تیاری کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔

نیشنل فائر چیفس کونسل (این ایف سی سی) نے فائر فائٹرز کی آپریشنل صلاحیت کو ممکنہ خطرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ موسمیاتی خرابی کے اثرات کےلیے تیار نہیں۔ 

کونسل نے حکومت سے عوام کے تحفظ کےلیے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ موسم سے متعلقہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے فائر سروسز کی صلاحیت خطرے میں ہے۔

این ایف سی سی نے 2023ء اور 2024ء میں برطانیہ میں آنے والے سمندری طوفانوں اور اسکی تباہ کاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ فائر اینڈ ریسکیو سروسز اور مقامی لچکدار فورمز کے پاس ڈیٹا کے درست تجزیہ کے طریقہ کار اور پیشگوئی کی ماڈلنگ کےلیے اسے استعمال کرنے کی مہارت تک رسائی نہیں ہے۔

کونسل نے سول کنٹنجینسز ایکٹ 2004ء اور حکومت کے لچکدار فریم ورک پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کردیا۔ 

برطانیہ و یورپ سے مزید