• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ کہنہ،تاریخی عمارات کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان کی تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان کی صدیوں پرانی مذہبی و ثقافتی اہمیت اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے والڈ سٹی کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ پنجاب والڈ سٹی نے قلعہ کہنہ،تاریخی عمارات کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا ہے۔قلعہ پر قائم سرکاری محکموں کو قلعہ کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ تمام تعمیراتی منصوبوں کو خصوصی افراد کیلئے سہل رسائی کے قابل بنایا جائے۔ دوسری جانب کمشنر عامر کریم خاں نے تعلیمی بورڈ ملتان کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نسل نو کی دلچسپی کھیل کود کے میدان، سے وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوتی جارہی ہے۔نوجوانوں کی اکثریت موبائل فون، آن لائن گیمز، کی وجہ سے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔کمشنر عامر کریم خاں کنے تعلیمی بورڈ ملتان میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس کمیشن، ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے شفافیت کیساتھ بھرتیاں کی جائیں۔
ملتان سے مزید