• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کا قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کا قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ۔ سیکورٹی گارڈز اور مالیوں کی اچانک حاظری چیک کی۔انھوں نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے پارکوں کی سیکورٹی کو بہتر بنائیں گے۔ پارکوں میں سامان اور شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی گارڈز کو ٹارچ، چھڑی اور وسل مہیا کی جائے۔ یونیفارم کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مالی شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں پر محنت اور مستعدی سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ 
ملتان سے مزید