• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کے مختلف واقعات ، پانچ افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری کی مختلف واقعات کی اطلاعات پر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے ٹرانسفارمر چور گینگ کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دیکر لاہور میں کامیاب چھاپہ مارکر چار ملزمان ولید ، عمر ،اشفاق اور اظہر کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش انکشاف کرنے پر پچیس سے تیس سرکاری ٹرانسفارمر ،آئل و دیگر واپڈا کا سامان برآمد کرلیا ملزمان کو حوالات میں پابند سلاسل کے بعد مزید تفتیش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ضلع کچہری میں ایڈ ووکیٹ وحید بخاری کا منشی سکندر علی اے سی اوٹر اور پائپ چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے فرار ہوتے وقت پکڑ لیا گیا۔
ملتان سے مزید