ملتان( سٹاف رپورٹر) پی پی 271 الیکشن ،درخواست گزار عمران دھنوتر کے وکیل کی عدم موجودگی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر وکیل کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔