• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرریڈر کی ترقی کے محکمانہ پروموشن امتحان کے نتائج جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوریجنل ٹریننگ سنٹر نے میٹرریڈر سے میٹرسپروائزرIIکے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ میٹرریڈرزراشد علی (خانیوال) اور محمد جاوید (مظفرگڑھ) نے مشترکہ طورپر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد اسماعیل (ساہیوال)، عبدالباسط (بہاولنگر) اور طاہر اقبال (بہاولپور) نے مشترکہ طورپر دوسری، منہاس سرور (بہاولنگر) اور علیم اختر (ساہیوال) نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر کامیاب ہونے والے میٹرریڈرز میں محمد اظہر، ظفر شہزاد عامر، محمد اشرف اورعبدالشکور (خانیوال)، گلزاراحمداور محمد جہانگیر (بہاولپور)،محمد ریاض اور جہانزیب (ملتان)، ندیم اختر (بہاولپور)، محمد عمران (بہاولنگر)، عاشق حسین، قیصر عباس اور محمد ارشد (مظفرگڑھ) شامل ہیں -
ملتان سے مزید