• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر کے وارڈ نمبر14میں مریضوں کو سرجری میں مشکلات کا سامنا

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر14میں مریضوں کو سرجری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، وارڈ کے آپریشن تھیٹر میں صرف تین آپریشن ٹیبلز ہیں ،جن میں سے ایک ٹیبل درکارمشینری کی خرابی اور سہولیات کی عدم دستیابی کےباعث عرصہ دراز سے غیرفعال ہے ،جبکہ ایک ٹیبل جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال ہے ، اس طرح نیورو سرجری کے لئے صرف ایک آپریشن ٹیبل دستیاب ہے ، جس پر صرف ایمرجنسی اور فوری نوعیت کے مریضوں کے لئے ہی استعمال کیا جارہا ہے ،جبکہ معمول کی نیوروسرجری کے مریضوں کی سرجری نہیں کی جارہی۔
ملتان سے مزید